تائیپی،14؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )تائیوان کی پارلیمان میں آج دوسرے دن بھی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی جاری رہی۔ بتایا گیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے ایک متنازعہ منصوبے پر بحث کے دوران معاملات بگڑ گئے اور ارکان پارلیمان ایک دوسرے پر کرسیاں اور دیگر اشیاء برسانے لگے۔ قبل ازیں جمعرات کو بھی کئی ارکان نے ایک دوسرے کے گریبان تک پکڑ لیے تھے۔ در اصل تنازعہ صدر کے ایک منصوبے پر ہے، جس میں ریلوے لائنز بچھانے، سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات اور ماحول دوست توانائی کے حصول کے لیے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کی تجاویز دی گئی ہیں تاہم اپوزیشن کومنٹاگ پارٹی اس کے خلاف ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ منصوبے سے صرف ان شہروں کو فائدہ ہو گا، جہاں صدر کے حامیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ہاتھا پائی کے بعد جمعے کو پارلیمان کی نشست ملتوی کر دی گئی ہے۔